اپوزیشن مشترکہ اجلاس میں جواب دے گی، شہبازشریف


قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے اہم اجلاس سے قبل اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔

شہبازشریف اور دیگر رہنما قومی اسمبلی میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ کیا حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے یا شکست دیں گے؟شہباز شریف نے جواب میں کہا کہ ہمارے پاس عددی تعداد پوری ہے، جو اللہ کو منظور ہو گا وہی ہوگا۔

شہبازشریف کی زیرصدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس بھی ہوگا۔ اجلاس میں حکمت عملی زیر آئے گی۔ بلاول بھٹو اور قائدحزب اختلاف کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای وی ایم پر قانون سازی: ایوان میں نمبر گیم کیلئے جوڑ توڑ جاری

آج کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل، نیب آرڈیننس اور نئی مردم شماری سمیت29 بل منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

دونوں ایوانوں میں ارکان  کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ، حکومت اور اتحادیوں کے پاس دو سوانتیس ارکان ہیں۔اپوزیشن کے ارکان کی تعداد دوسو گیارہ ہے۔

اراکین اسمبلی  ایوان میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے اپنے اپنے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے حتمی مشاورت اور حکمت عملی کیلئے اجلاس بھی بلائے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اتحادیوں اور حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


متعلقہ خبریں