کوآپریٹیو مارکیٹ: آتشزدگی سے دکاندار کنگال، فٹ پاتھ پہ آگئے، کوئی پرسان حال نہیں

کوآپریٹیو مارکیٹ: آتشزدگی سے دکاندار کنگال، فٹ پاتھ پہ آگئے، کوئی پرسان حال نہیں

کراچی: صدر کوآپریٹیو مارکیٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی آتشزدگی کے باعث دکاندار بیروزگار ہو کر سڑک اور فٹ پاتھ پہ آگئے ہیں۔

کوآپریٹیو مارکیٹ آتشزدگی: آگ بجھ گئی، کولنگ جاری، تاجروں کا بڑا نقصان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ افسوسناک انکشاف بھی کیا کہ اتنا بڑا سانحہ ہونے کے باوجود حکومت سندھ کا کوئی نمائندہ نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کنگال ہو چکے ہیں لیکن لوگوں کے قرضے بھی دینے ہیں۔

صدر کوآپریٹیو مارکیٹ نے ہم نیوز سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعلیٰ اور حکومت سندھ سے ہمدردی کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سے اب تک آگ پر مکمل طور پہ قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر کوآپریٹیو مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما وقارنے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا سانحہ ہوا لیکن نہ تو وزیراعلیٰ نے آنے کی زحمت کی اور نہ ہی ناصر حسین شاہ آئے۔

کو آپریٹیو مارکیٹ: تاجروں کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ تاجروں کے ساتھ بیٹھے رہیں گے لیکن پھر جانے کے بعد نہ لوٹے۔

تاجر رہنما وقار نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکاندار سڑک اور فٹ پاتھ پر آگئے ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے دن لگنے والی آگ پر تقریباً دس گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا تھا لیکن پیر کے دن ایک مرتبہ پھر چند دکانوں کے اندر چھپی چنگاریوں نے آگ کی شکل اختیار کرلی جس پر دوبارہ قابو پایا گیا۔

ایمرجنسی ایگزٹ نہ ضروری انتظامات، کراچی میں آتشزدگی پر رپورٹ پیش

ہم نیوز کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہے کہ ان کی برسوں کی کمائی لمحوں کے اندر جل کر خاکستر ہو گئی ہے۔ دکانوں کی اکثریت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل دکھائی دیتی ہے۔


متعلقہ خبریں