پی ڈی ایم کو کونسی بیماری ہے اور ویکسین کب لگے گی ؟ اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ پی ڈی ایم کو کونسی بیماری ہے اور انہیں ویکسین کب لگے گی ؟

وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سردیوں میں مختلف بیماریاں آتی ہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کو موسمی بیماری ہے اور انہیں فروری مارچ میں ویکسین لگ جائے گی جبکہ ویکسین لگنے کے بعد پی ڈی ایم کی بیماری واپس چلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں ریکارڈ فصلیں ہوئی ہیں۔ آئی ٹی کی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آئی ٹی کی برآمدات اس سال 3 ارب ڈالر پر پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم مہنگائی پر سیاست کر رہی ہے، شبلی فراز

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان فری لانسر دنیا کی پانچویں بڑی کمیونٹی ہے۔


متعلقہ خبریں