انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو افغانستان پر توجہ دینا ہوگی، جنرل باجوہ

انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو افغانستان پر توجہ دینا ہوگی، جنرل باجوہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو توجہ دینا ہو گی۔

چینی سفیر کی ملاقات، افغانستان کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آٓرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغانستان کے متعلق پاکستان، روس اور چین کا متفقہ فیصلہ

ملاقات میں خطے کی صورتحال اور افغانستان کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے خطے میں امن اور افغانستان میں انخلا آپریشن کے دوران پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ دیرپا اور روایتی تعلقات کا خواہاں ہے۔

افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈا کی ڈپٹی وزیر خارجہ مارٹا مورگن نے دونواں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں