راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی میرے سے بڑے اسٹار ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی بہت اچھا کھیلتے تھے اور وہ بہت خوش شکل ہیں۔ ان کی پاکستان میں مداحوں کی تعداد مجھے سے کئی زیادہ ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ ملک سے باہر میرے مداح زیادہ ہیں تاہم پاکستان میں شاہد آفریدی ایک بڑا اسٹار ہے۔
ڈاکٹر نعمان نیاز کی معافی پر شعیب اختر کا مؤقف آ گیا
دوسری جانب سرکاری اسپورٹس چینل پر بدتمیزی کے معاملے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کی معافی سے متعلق سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ ڈاکٹر نعمان کو مجھ سے نہیں قوم سے معافی مانگنی چاہئے، میں یہ قصہ اس دن وہاں ختم کر کے آ گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے معافی اس رات کو چاہئے تھی، اب اس کا کوئی فائدہ نہیں، ان کے اس رویے سے سرکاری چینل کے تشخص کو نقصان پہنچا ہے۔
کیا شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان کو معاف کر دیا؟
شعیب اختر نے کہا کہ میں اس رات بڑا کچھ کر سکتا تھا، لیکن میں نے نہیں کیا اور سارا معاملہ قدرت پر چھوڑ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ جو بہت بوڑھی ہو چکی ہیں، ان کی وجہ سے لڑائی جھگڑوں سے دور رہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نعمان اب جو مرضی کہیں مجھے اس معاملے پر اب کچھ نہیں کہنا۔