پنجاب: چینی کی قیمت کو نیچے لانے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

Sugar

پنجاب حکومت نے چینی کی قیمت کو نیچے لانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا ہے کہ شوگر ملز سے نکلنے والی چینی کی ایکس مل قیمت 85 روپے ہو گی جب کہ صارف کو چینی 90 روپے کلو میں فروخت بنائی جائے گی۔

چینی150روپے فی کلو ہوگئی

انہوں نے بتایا کہ چینی کے اسٹاکس کی مانیٹرنگ کیلئے تمام شوگر ملز میں سرکاری اہلکار تعینات کئے جائیں گے جن کا تعلق محکمہ ریونیو، خوراک اور پولیس سے ہے۔

چینی کا بحران مزید بڑھنے کا خدشہ

ان کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد شوگر ملز سے نکلنے والی سپلائز کو مانیٹر کرنا ہے۔ سرکاری اہلکار شوگر ملز سے نکلنے والی چینی کا مکمل حساب رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp