بنگلہ دیش کا 74 رنز ہدف، آسٹریلیا نے ساتویں اوور میں پورا کر لیا


ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، کینگروز نے 74 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ 40، ڈیوڈ وارنر 18 اور مچل مارش 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی ٹیم میں 4 میچوں میں سے تین جیت پر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 73 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

دبئی کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو بہترین ثابت ہوا۔

آسٹریلوی بولرز نے بنگلہ دیش کے بیٹرز پر اپنی تیز اور نپی تلی بولنگ سے خوب دباو بنائے رکھا اور یکے بعد دیگرے ان کی وکٹیں گراتے رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شمیم حسن 19 اور محموداللہ 16 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں