عدالت کا صوبائی وزیر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم


لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے صوبائی وزیر سمیت 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی مقامی عدالت نے صوبائی وزیر محمود الرشید سمیت 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ رج کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او مصطفی ٹاون کو درخواست گزار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ صوبائی وزیر محمود الرشید سمیت دیگر کے خلاف الزامات ثابت ہوئے ہیں اور مقدمہ درج کرنے کے بعد محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کا بھی مؤقف قلمبند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں چائنہ موبائل کی تیاری کا معاہدہ ہو گیا، شہباز گل

فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہونے پر ملزمان کو گرفتار بھی کرے۔

واضح رہے کہ شہری نے جائیداد کے مبینہ قبضے پر محمودالرشید کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔


متعلقہ خبریں