کالعدم جماعت کے50 کارکن رہا

اڈیالہ جیل

توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی طبیعت بگڑگئی ،ہسپتال منتقل


راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کالعدم جماعت کے 50کارکنان کو رہا کردیا گیا ہے۔

جیل ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ کالعدم جماعت کے 123کارکنان اڈیالہ جیل میں ہیں۔ کالعدم جماعت کے 173 کارکنان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

حکومت کے کالعدم جماعت سے معاہدے کے بعد راستے جزوی طورپر کھل گئے ہیں۔ جی ٹی روڈ پر کئی مقامات سے ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔

دریائے جہلم کا پل مکمل اور چناپ کاجزوی طور پر کھو ل دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں مری روڈ سے کنٹینر ہٹا دئیے گئے اور اسلام آباد سےفیض آباد جانے والے راستے بھی کھل گئے ہیں۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین وزیر آباد میں جی ٹی روڈ خالی کرکے قریبی پارک میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

حکومت سے معاہدے کے بعد اللّٰہ والا چوک وزیر آباد سے بھی مظاہرین منشتر ہوگئے اور قریبی پارک میں خیمے لگا لیے، مظاہرین معاہدے پر عمل درآمد تک وہیں بیٹھے رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مظاہرین کے روڈ سے ہٹ جانے کے باعث وزير آباد میں ٹریفک بحال ہوگئی لیکن معمولات زندگی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکے۔ وزیر آباد، گجرات اور گوجرانوالا میں انٹرنیٹ سروس بند ہے اور اس روٹ پر ٹرین سروس بھی ابھی تک معطل ہے۔


متعلقہ خبریں