ڈیرہ غازی خان: پاکستان مسلم لیگ (ن) کےمرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کا وقت پورا ہو چکا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کے لیے آج تک کچھ نہیں کیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت پارلیمنٹ میں کریں گے، شہباز شریف
ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے گھر آیا ہوں، جولائی 2010 میں جنوبی پنجاب میں سیلاب آیا تھا تو میں جنوبی پنجاب کے کونے کونے میں عوام کے پاس حاضرہوا تھا، ہم نے جنوبی پنجاب کو دوبارہ آباد کیا تھا۔
انہوں ںے کہا کہ اس وقت کھاد کی قیمت 1200 روپے تھی جو آج 2400 روپے ہے، آج ڈی اے پی کی قیمت آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے، ہم نے کسانوں کو نئے گھر دیئے، شمسی توانائی فراہم کی اور غریب کسانوں میں اربوں روپے تقسیم کیے۔
عوام فاقوں سے مرے، حکمران ریاست مدینہ کی بات کریں، مریم نواز
میاں شہبازشریف نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب میں دانش اسکول نواز شریف کی لیڈرشپ میں بنے جب کہ آج بے روزگاری اور مہنگائی میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی اورغربت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور گزشتہ ساڑھے 3 سال میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی بھی ہو چکا ہے۔
حکومت کے جانے کا وقت آ گیا، شہباز شریف
ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتامم منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں یونیورسٹی نواز شریف نے بنائی تھی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کون کہتا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ جائے تو سمجھو وزیراعظم چور ہوتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ کرپشن کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی! آج عوام کا سمندر آپ کو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھا وقت آنے والا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج موٹروے پر سفر کیا تو سوچا ایسی شاندار روڈ نہ ہوتی تو کمر کا کیا ہوتا؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ 3 سالوں میں 15 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے لیکن موجودہ حکومت نے کون سے نئے منصوبے شروع کیے؟
میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج ادویات کئی گنا مہنگی ہو چکی ہیں، بجلی کے بل بم بن کر گر رہے ہیں، نواز شریف کے دور میں مہنگائی صرف ساڑھے 3 فیصد تھی جب کہ آج مہنگائی کی شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ عوام تباہ ہو گئی لیکن اس بے حس وزیراعظم کو کوئی خیال نہیں مگر اب یہ رات لمبی نہیں ہے۔ انہوں ںے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی لیڈرشپ میں گھروں سے باہر نکلو،ہم مل کر مہنگائی اوراس ظالم حکومت کے خلاف مارچ کریں گے، پورا پاکستان آج اشک بار ہے۔