سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سول ایوی ایشن کلب میں شادیوں پر پابندی کا اعلان کر دیا۔
ڈی جی سی اےاے کا کہنا ہے کہ رات 12 بجے سے سی اے کلب میں شادی بیاہ کی تقریبات نہیں ہوں گی۔ پہلے سے طے شدہ تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
صارفین کو10 دن میں رقوم واپس کردینے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔سی اے اے کی زمین پر دیگر شادی ہالز مالکان کو بھی پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سول ایوی ایسن کی زمین پر شادی ہالز چلانے سے متعلق برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر، کیا شادیاں کرانا شروع کردی ہیں؟عدالت
چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزاراحمد نے کہا تھا کہ ائیرپورٹ کی زمین پر شادی ہالز بنے ہوئے ہیں۔ کیا اب سول ایوی ایشن نے بھی شادیاں کرانا شروع کردی ہیں؟
چیف جسٹس نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی اے اے سے مکالمہ میں کہا تھا کہ کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ کا ائیر پورٹ 100 سال پرانا لگتا ہے۔ صرف 2 جہاز کھڑے دیکھائی دیتے ہیں۔اتنی بڑی زمین ہے وہاں پر ترقیاتی کام کیوں نہیں کرتے؟
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا اور بورڈ آف ریونیو سے زمین کے متعلق جواب طلب کیا تھا