ایک سال میں 39 کیچز، رضوان اور دھونی مشترکہ ریکارڈ


جہاں ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، وہیں پاکستانی کھلاڑی نئے ریکارڈ بنانے اور پرانے توڑنے میں بھی مصروف ہیں۔

افغانستان کے میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر ایک سال میں 39 کیچز کرنے والے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا۔ بھارتی سابق کپتان ایم ایس دھونی نے 2016 میں ایک سال میں 39 ٹی ٹوئنٹی کیچز کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف کے چھکوں اور بابر کی بیٹنگ کا بھارت بھی دیوانہ

یاد رہے محمد رضوان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنے ناقدین کے منہ بند کر دئیے تھے۔

انہوں نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ  بھارت کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13ویں اوور میں سنچری پارٹنرشپ مکمل کی جبکہ 18 ویں اوور میں 152 کا اسکور عبور مکمل کر کے بھارت کو آل آوٹ کر دیا۔

 

 


متعلقہ خبریں