پاکستان نے ہمیں جیتنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا، ویرات کوہلی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی غصہ کر گئے

موقع موقع آخر کار بھارت پر ہی بھاری پڑ گیا، پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی جس پر بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیں جیتنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا۔

میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے انہیں اپنے کھیل سے ہر شعبے میں ہمیں شکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کیونکہ آپ 10 وکٹوں سے نہیں جیت سکتے اگر آپ حریف کو مکمل طور پر شکست نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے اگلے نشانے پر نظریں جما لیں

پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے کہ وہ ہم سے بہتر کھیلے، پاکستانی ٹیم پروفیشنل طریقے سے میدان میں آئی اور اپنا بہترین کھیل پیش کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں پر کافی دباؤ پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کے پاس ہر چیز کا جواب تھا۔

تاہم انہوں نے اگلے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی امید ظاہر کی، اور کہا کہ ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی کا بطور کپتان یہ آخری ولڈ کپ ٹی 20 ہے، وہ ایونٹ سے پہلے ہی کپتانی سے دستربردار ہو چکے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں