دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میچ میں کامیابی دعاؤں کی وجہ سے ملی ہے۔
بڑا کپ، بڑا میچ، یک طرفہ مقابلہ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی
ہم نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو آؤٹ کلاس شکست سے دوچار کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے ہمارے لیے دعائیں کیں۔
انہوں ںے کہا کہ اچھے اور برے رزلٹ بنتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اور بھی میچز ہیں، انشا اللہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
شعیب اختر کو واک اوور کا طنز کرنے والے ہربھجن سنگھ کی تلاش
ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے عوام الناس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے اور بطور کپتان مجھے بھی آپ کی سپورٹ درکار ہے۔