ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی


ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں گروپ بی کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف اننگز کے 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

سری لنکا کی جانب سے اسلانکا نے 80 رنز کی ناقابل شکست میچ وننگ اننگز کھیلی جب کہ راجاپکسا نے 53 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

اس سے پہلے سری لنکا نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، ٹائگرز کی جانب سے محمد نائم نے 62 اور مشفیق الرحیم نے 57 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کمارا، فرننڈو اور کورانتنے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں