اسکاٹ لینڈ نے عمان کو شکست دیکر سپر 12مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا


ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اس جیت کے ساتھ اسکاٹ لینڈ نے ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اسکاٹ لینڈ نے عمان کی جانب سے 123 رنزکا ہدف 17 ویں اوور میں پورا کیا۔ اسکاٹش کپتان کائل کوئٹزر نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 122 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

عمان کی جانب سے کپتان ذیشان مقصود 34 جب کہ محمد ندیم 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے تین، سفیان شریف اور مائیکل لیسک نے دو، دو جب کہ مارک واٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

 


متعلقہ خبریں