فیٹف: ترکی، اردن اور مالی بھی گرے لسٹ میں شامل

فیٹف: ترکی، اردن اور مالی بھی گرے لسٹ میں شامل

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے ترکی، اردن اور مالی کو بھی گرے لسٹ میں شامل کردیا ہے جب کہ بوٹسوانا اور ماریشیئس کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔

فیٹف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان ایف اے ٹی ایف کے روچوئل اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے  ڈاکٹر مارکوس پلیئر نے کیا۔

ڈاکٹر مارکوس پلیئر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں عالمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

فیٹف کے سربراہ نے اجلاس کے بعد کہا کہ ترکی کو منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین پر عمل درآمد بہتر کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

مارکس پلیئر نے دوران بریفنگ بتایا کہ آف شور کمپنیوں میں سرمائے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، آف شور کمپنیوں میں منی لانڈرنگ کے سرمائے کا جائزہ لیں گے۔

بھارت نے فیٹف کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنیکا اعتراف کرلیا

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام میں پینڈوارا پیپرز نے بھی معاونت کی۔

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایک عالمی ادارہ ہے جس کا قیام 1989ء میں جی ایٹ سمٹ کی جانب سے پیرس میں عمل میں آیا تھا۔ اس ادارے کا بنیادی مقصدعالمی سطح پر منی لانڈرنگ کی روک تھام تھا لیکن 2011 میں اس کے مینڈیٹ میں اضافہ کرتے ہوئے اس کے مقاصد بڑھا دیے گئے۔

جائیداد کی خریدوفروخت بذریعہ بینک لازمی، فیٹف کی آخری شرط

ان مقاصد میں بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی، کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دوسرے خطرات سے محفوظ رکھنے اور اس حوالے سے مناسب قانونی، انضباطی اور عملی اقدامات طے کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں