پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 269 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید720کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار384ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار831کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.60 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اور پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 65ہزار486،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار774، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار793، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار445، بلوچستان میں 33 ہزار120، آزاد کشمیر میں 34 ہزار397 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار369 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 842 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار529، خیبرپختونخوا 5 ہزار683، اسلام آباد 937، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔