پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کی نسبت کم اضافہ ہوا،وزارت خزانہ

Petrol

ترجمان وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ حکومت نے آج  10 روپے 49 پیسے   پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا

ان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام آئل کی قیمتوں اضافے نے دنیا میں بحران پیدا کر دیا۔ حکومت صرف 2روپے پیٹرولیم لیوی عوام سے وصول کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 49پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ

روپے کی قدر میں گراوٹ  سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں۔اوگرا  کی طرف سے  پیٹرول کی قیمت میں 5روپے اضافے کی سفارش کی خبردرست نہیں۔

حکومت کم سے کم ٹیکس لاگو کر رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کی نسبت کم اضافہ ہوا۔ حکومت 30 روپے پیٹرولیم لیوی کی بجائے 5.62 روپےکی مد میں چارج کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں پیٹرول کہاں کتنے کا ؟

حکومت 17 فیصد سیلز ٹیکس کی بجائے  6.84 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔حکومت کواحساس ہے کہ  عوام کو کس طریقے سے محفوظ کرنا ہے


متعلقہ خبریں