اپنی سیٹ پکی کرنے کیلئے مولانا ہر بار بکے، شہباز گل

گزشتہ ماہ مہنگائی میں 1.90 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپنے سیٹ پکی کرنے کے لیے مولانا ہر بار بکے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں جاری احتساب سے سب سے زیادہ مولانا خائف ہیں جبکہ گزشتہ 3 سالوں میں نااہل اپوزیشن قانون سازی کے عمل میں حائل رہی۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کے عمل کو متنازع بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور ملک میں جاری احتساب سے ڈر کر میاں مفرور نے راہِ فرار اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کو عوام نے انصاف اور احتساب کے لیے منتخب کیا اور اب چاہے جتنے مرضی اتحاد کر لیں احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔

اس سے قبل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کسی ایک فرد کے لیے نہیں بنایا جاتا لیکن حکومت صدارتی آرڈیننس لا کر اپنی سہولت کے لیے قانون سازی کر رہی ہے اور یہ قانون سازی ایک اچھی مثال نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو توسیع پی ڈی ایم نہیں کسی اور وجہ سے ملی ہے جبکہ یہ حکومت نااہل اور نالائق ہے جو کچھ ڈیلیور نہیں کر سکی۔


متعلقہ خبریں