اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مخالفین ابھی بڑے الزامات لگائیں گے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم کا کوئی بے نامی اکاؤنٹ نہیں ہے اور مخالفین اپنا حساب برابر کرنے کے لیے ابھی بڑے الزامات لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا فرید الدین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں جبکہ سپریم کورٹ عمران خان کو صادق و امین قرار دے چکی ہے۔ ہم اُن لوگوں کی طرح نہیں کہ سوال پوچھا جائے تو کہتے ہیں کہ پتہ نہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنی ساری جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کر چکے ہیں۔
اس سے قبل شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رکی ہوئی معیشت کو چلانے کی کوشش کریں تو زیادہ وقت لگتا ہے جبکہ ن لیگ کے دور میں سستے پٹرول کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کے حکمرانوں نے بدعنوانی کی انتہا کی، مراد سعید
انہوں نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا وزیر اعظم نے بیرون ملک کوئی کمپنی رجسٹرڈ کرائی۔ زمان پارک میں 2 گھر ایسے ہیں جن کا نمبر 2 ہے اور دوسرے مکان میں رہنے والے کا وزیر اعظم سے کوئی تعلق نہیں۔ جن صاحب کے نام آف شور کمپنیاں ہیں وہ خود جواب دیں اور جن صاحب کے نام یہ کمپنیاں ہیں وزیر اعظم ان کو نہیں جانتے۔
شہباز گل نے کہا کہ ملک میں ایک ہی لوگ ہیں جو باہر کمپنیاں بناتے ہیں اور جو کہتے ہیں میری لندن میں کیا پاکستان میں بھی کوئی کمپنی نہیں۔ ایک چینل سے جھوٹی خبر لگوائی کی نواز شریف کو بری کر دیا گیا ہے۔