“خاموش ممی جاگ جائیں گی” ماں چل بسی ، بچیاں کھیلتی رہیں


فرانس میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، ماں کے انتقال سے بے خبر 2 کم سن بہنیں کئی روز تک ماں کے گرد یہ سوچ کر بیٹھی رہیں کہ ان کی والدہ سو رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کے فرانس کے شہر رینس کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون اچانک انتقال کر گئی جب کہ اس کی 5 اور 7 سالہ بیٹیاں یہ سمجھتی رہیں کہ ان کی ماں سو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بچیوں کے بغیر اطلاع کئی روز تک اسکول سے غیر حاضر ہونے پر اسکول کی انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جب گھر پہنچی تو انہیں دیکھ کر بچیوں نے اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر انہیں اشارہ کیا کہ خاموش رہیں کیونکہ ان کی ماں سو رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار کسی طرح گھر کے اندر داخل ہوئے جہاں انہیں بچیوں کی ماں مردہ حالت میں ملی۔

پولیس نے خاتون کی لاش قریبی اسپتال منتقل کی جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔  ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت طبعی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 31 سالہ خاتون کا آبائی تعلق افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے تھا۔


متعلقہ خبریں