50 سال پرانی کیسٹ ایک کروڑ روپے میں نیلام


سی ڈیز کے دور میں ڈنمارک کے  نیلام گھر سے 1970 کی آڈیو کیسٹ 58,240 ڈالر میں نیلام ہو گئی۔

کیسٹ میں مشہور برطانوی گلوکار اور پاپ بینڈ ’’بِیٹل‘‘ کے بانی، جان لینن اور ان کی بیوی کا انٹرویو ریکارڈ ہے جو 5 جنوری 1970 کو ڈنمارک کے 4 نوجوانوں نے لیا تھا۔

33 منٹ کی اس آڈیو ریکارڈنگ میں لینن اور ان کی بیوی  نے اپنے دورہ  اور عالمی امن کے بارے میں بات کی تھی۔ جبکہ ویڈیو کے اختتام پر جان لینن نے اپنے گانے بھی سنائے۔

یہ کیسٹ کارسٹن ہوئیجن نامی شہری کی ملکیت ہے جو لینن کا انٹرویو کرنے والے نوجوان طالب علموں کی ٹیم میں شامل تھا۔

انٹرویو کی ریکارڈنگ کےلیے ہوئیجن نے ایک مقامی ہائی فائی شاپ سے ٹیپ ریکارڈر کرائے پر لیا تھا۔ ہوئیجن آج 65 سال سے زیادہ عمر کے ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نیلامی سے پہلے کیسٹ 47 ہزار ڈالر تک میں نیلام ہونے کا امکان تھا لیکن ایک نامعلوم غیر ملکی نے 58 ہزار ڈالر سے بھی زیادہ کی بولی لگا کر یہ کیسٹ خرید لی۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں