امریکا میں 1 کروڑ کی لاٹری جیتنے والا شہری انعامی رقم حاصل کرنے سے پہلے ہی ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے 57 سالہ گریگوری جارویس شہری نے کیس ویلی کے بلیو واٹر ان کلب میں گیم کے دوران 45 ہزار ڈالر کی وننگ لاٹری اپنے نام کی۔
جو پاکستانی روپوں میں 77 لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے۔
لیکن سوشل سیکورٹی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے شہری اس وقت اسے کیش نہ کرا سکا۔ شہری نے سیکورٹی کارڈ کی درخواست جمع کرائی اور منظر عام سےغائب ہو گیا۔
22 اگست کو جارویس کے باس نے کلب میں اس کے بارے میں پوچھا جس پر معلوم ہوا کہ وہ کئی دن سے لاپتہ ہے۔
ایک ہفتے بعد پولیس کو اطلاع ملی کہ سمندر سے تیرتی ہوئی ایک لاش ساحل پر آ پہنچی ہے، جس کے بعد پولیس نے تصدیق کی کہ یہ باڈی جارویس کی تھی اور لاٹری کا ٹکٹ بھی اس کی جیب میں موجود ہے۔
لاٹری ٹکٹ کو دیکھ کر پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا لیکن ایسے کوئی ثبوت نہ مل سکے اور یہ اس کی قسمت ہی تھی جو اسے موت کے منہ میں لے گئی۔