جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک


خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے جس میں  4 اہم کمانڈروں سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا ہے۔

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ہرقیمت پر وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد جنوبی وزیرستان میں مزید کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔


متعلقہ خبریں