کورونا ویکسین لگوانے پر ملیں گے 17 ہزار روپے

کورونا ویکسین لگوانے پر ملیں گے 100 ڈالر، صرف 2 روز باقی

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے کو 100 ڈالر یعنی 17 ہزار پاکستانی روپے ملیں گے تاہم اب اس میں صرف دو روز باقی رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے 100 ڈالر کی رقم انعام کا اعلان کر رکھا ہے جس کے صرف 2 روز باقی رہ گئے۔

نیویارک میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کی پہلی خوراک لگوانے پر 100 ڈالر یا اپنی پسند کا گفٹ کارڈ ملیں گے۔ 12 سے 15 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے ان کے والدین یا سرپرست کا ہمراہ ہونا ضروری ہے جبکہ 16 اور 17 سال کے افراد کے پاس والدین یا سرپرست کا لکھا ہوا نوٹ ہونا ضرروی ہے تاکہ فائزر ویکسین لگائی جا سکے اور جس کے بدلے انہیں 100 ڈالر کا انعام ملے۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نوش افراد میں کورونا سے اسپتال داخل ہونے کا خطرہ 80 فیصد زائد

اعلان کے مطابق ہر شخص مفت ویکسین لگوا سکتا ہے اور ان کی نجی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا تاکہ ان کی امیگریشن کی حیثیت متاثر نہ ہوں۔ اس کے لیے لوگ گھروں میں بھی ویکسین لگوانے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے باوجود بھی انہیں پہلی خوراک پر 100 ڈالر کا انعام ملے گا۔

کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد 28 روز بعد بوسٹر فائزر کی خوراک لگوا سکتے ہیں۔ جس کے لیے ویکسینیشن کارڈ کے علاوہ کسی بھی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں