اسرائیلی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید


فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت اور بر برہیت کا تازہ واقع یش آیا ہے، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے پر جنین اور مقبوضہ بیت المقدس کے نزدیک اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں قید 1400 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جنین میں شہید ہوا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں تین فلسطینی شہید ہوئے جن کی لاشیں اسرائیلی فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔


متعلقہ خبریں