شادی ہوئی، بچہ ہوا، فوٹو کے ساتھ میاں بیٹے کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا بھی اعلان کر ڈالا۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دعا بھٹو نے اپنے بیٹے کو اٹھا رکھا ہے جب کہ تصویر کے پیچھے نہ صرف بچے کا نام بلکہ اس کے والد کے نام کا بھی اعلان ہے۔

دعا بھٹو نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شئیر کی ہے۔ دعا بھٹو نے بیٹے کا نام کامل حلیم شیخ رکھا ہے۔

مراد علی شاہ نے اپنا حلقہ انتخاب بھی تباہ کرکے رکھ دیا ہے، دعا بھٹو

اس حوالے سے جب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دعا بھٹو کے ساتھ شادی کی تصدیق کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ان کی دعا بھٹو سے 2018 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے ہاں  بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اس سے سیاست کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

 


متعلقہ خبریں