ویسٹ ہیم کے تماشائی مانچیسٹر یونائٹیڈ کے پال پوگبا سے الجھ پڑے


مانچیسٹر یونائٹیڈ کی فتح مخالف ٹیم کے شائقین سے ہضم نہ ہوئی، ویسٹ ہیم کے تماشائی مانچیسٹر یونائٹیڈ کے پال پوگبا سے الجھ پڑے۔

میچ کے اختتام پر ٹیم خوشگوار موڈ میں واپس ڈریسنگ روم جا رہی تھی کہ شائقین کی جانب سے پال پوگبا کے لیے غلط الفاظ اور گالیوں کا استعمال کیا گیا، جس پر کھلاڑی حیران دکھائی دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور مسلمان فٹبالر نے اسپانسر شراب کو سامنے سے ہٹا دیا

شائقین کی جانب سے مانچیسٹر یونائٹیڈ کے کھلاڑی کا نام لے کر گالیاں دی گئیں، جس پر وہ منہ کھولے شائقین کی طرف دیکھتے رہے، اس سے پہلے کہ وہ اس رویے کا جواب دیتے پال پوگبا کو ساتھی کھلاڑی اور ٹیم کوچ زبردستی ساتھ ڈریسنگ روم لے گئے۔

پریمیر لیگ کے مقابلوں میں یونائیٹڈ تین اہم پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ لندن میں کھیلے گئے مقابلوں میں مانچیسٹر یونائٹیڈ نے ویسٹ ہیم کو 2-1 سے شکست دی۔ جبکہ اس میچ میں پوگبا نے کوئی گول نہیں کیا۔

پال پوگبا کا تعلق فرانس سے ہے۔ وہ 2009 سے 2011 تک مانچسٹر یونائیٹڈ کی جونیئر اور 2011 سے 2012 تک سینئر ٹیم کا حصہ رہے۔ کچھ عرصہ یووینٹس کے ساتھ کھیلنے کے بعد انہوں نے 2016 میں ایک بار پھر مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا اور اب تک اسی کلب کا حصہ ہیں

مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے 139 میچوں میں 28 گول کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں