دورہ پاکستان کیوں منسوخ ہوا؟ کیوی کپتان بھی لاعلم


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم ہونے کے بارے میں کیوی کپتان بھی لاعلم رہے، کہتے ہیں کہ تفصیلات کا علم نہیں، اچانک دورہ منسوخ ہو گیا۔

اپنے ایک بیان میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کوبہت پسنداورسپورٹ کیاجاتاہے،اندازہ ہےپاکستانیوں کودورہ منسوخی سےمایوسی ہوئی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کا کھیلنے کیلئے رابطہ، پاکستان کا انکار

پاکستان میں کرکٹ کوزبردست پذیرائی حاصل ہے،امیدہےتمام ممالک اپنی کرکٹ اپنےہی ملک میں کھیلیں گے،نیوزی لینڈٹیم کاپاکستان جانااچھااقدام تھا،کرکٹ کھیلنےکیلئےتیار تھے۔

نیوزی لینڈ حکومت کافیصلہ کھلاڑیوں کیلئےہی کیاگیا،پاکستان نےانٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئےبےپناہ اقدامات کیے،امیدکرتاہوں پاکستان میں مزیدکرکٹ کھیلی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے شروع ہونے میں چند لمحے باقی تھے کہ نیوزی لینڈ نے دورہ ختم کر دیا تھا۔


متعلقہ خبریں