دنیا کے 10 ممالک: پراپرٹیز کی قیمتیں راکٹ کی رفتار سے بڑھ گئیں

دنیا کے 10 ممالک: پراپرٹیز کی قیمتیں راکٹ کی رفتار سے بڑھ گئیں

لندن: برطانیہ میں پراپرٹیز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شدید پریشان افراد کے لیے یہ خبر یقیناً حیران کن ہو گی کہ دنیا کے وہ ممالک جہاں گزشتہ دس سالوں کے دوران پراپرٹیز کی قیمتوں میں حیران کن حد تک اضافہ ہوا ہے ان میں برطانیہ کا دسواں نمبر ہے۔

افغانستان: دنیامیں سونے سب سےبڑے ذخیرے کی تلاش شروع

اس بات کا انکشاف پراپرٹیز کے تازہ سروے میں ہوا ہے جو برطانیہ کی ایک کمپنی (money.co.uk) نے کیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق مکانات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ اسرائیل میں ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں گھروں کی قیمتیں 345.7 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں 2020 کے دوران ایک مربع میٹر پراپرٹی کی اوسطاً قیمت 6،920 پاؤنڈز ہے جب کہ ایک دہائی قبل اس کی قیمت 1،553 پاؤنڈز تھی۔

سروے رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ پراپرٹی کی قیمتوں میں 165.5 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سوئزر لینڈ میں ایک مربع میٹر جگہ کی قیمت 3197 پاؤنڈز سے بڑھ کر 8489 پاؤنڈز تک پہنچ گئی ہے جب کہ جرمنی 162 فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پہ براجمان ہے۔ جرمنی میں ریکارڈ کے تحت فی مربع میٹر قیمت  1781 سے بڑھ کر 4666 پاؤنڈز تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں پراپرٹیز کی قیمت میں 153.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کا چوتھا نمبر ہے جب کہ ہنگری (137.8 فیصد اضافے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

فوٹو شوٹ: میگھن کو کروڑ سے زائد کی انگوٹھی مشرق وسطیٰ سے ملی؟ بحث چھڑ گئی

برطانوی کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے تحت سلوواکیہ میں پراپرٹیز کی قیمتوں میں 111.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ فرانس میں 100.5 فیصد، پرتگال میں 86.5 فیصد اور جاپان میں 75.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں پراپرٹیز کی قیمتوں میں 74.9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ دنیا میں دسویں نمبر پر موجود ہے۔ ریکارڈ کے مطابق برطانیہ میں فی مربع میٹر پراپرٹی کی اوسطاً قیمت تین چوتھائی بڑھ گئی ہے۔

برطانوی کمپنی کے مطابق ناروے ، جمہوریہ چیک ، بیلجیم اور یونان میں گزشتہ دس سالوں کے دوران پراپرٹیز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی حجام 400 قیمتی گاڑیوں کا مالک

رپورٹ کے مطابق پرتگال میں جائیدادوں کی اوسطاً قیمتیں 86.5 فیصد بڑھی ہیں لیکن یہ واحد ملک اس لحاظ سے ہے کہ وہاں اجرتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں