برطانیہ میں تیار ہونے والی 111فٹ لمبی گیسٹ سال کی بہترین سیلنگ یاٹ قرار


موناکو میں سولہویں سپریاٹ ایوارڈز کا انعقاد ہوا۔ دنیا بھر سے بہترین 12 لگژری یاٹس کو انعامات اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔

برطانیہ میں تیار ہونے والی ایک سو گیارہ فٹ لمبی”گیسٹ” نے سال کی بہترین سیلنگ یاٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسکراتی سیل ،غصیلا پرندہ اور اونگھتا لنگور

گیسٹ میں گیارہ سو کے وی کا انجن نصب ہے اور یہ تیس ناٹیکل میل تک کی رفتار سے چل سکتی ہے۔  گیسٹ میں  ماسٹر کیبن ،  سیلون  اور وی آئی پی کیبن کا  موجود ہے۔

جرمنی کی دو سوباسٹھ فٹ طویل یاٹ ارٹیفیکٹ کو سال کی بہترین موٹر یاٹ قرار دیا گیا ہے۔ارٹیفیکٹ میں وسیع مارشل آرٹ روم، سپا اور خوبصورت ڈائننگ روم موجود ہے۔

سپرٹ 54 نامی یاٹ بھی بہترین یارٹس میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ یہ  یاٹ جیمزبانڈ سیریز کی فلم کیسینو رائل میں بھی استعمال ہو ئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عجیب و غریب سمندری مخلوق کی تصاویر وائرل

نیدرلینڈز میں تیار ہونے والی براڈ واٹر نامی ایک یاٹ بھی  بارہ بہترین لگژری یاٹس کی فہرست  میں شامل ہے ایسٹروس، لیکن، اور ایس ایکس 112 نامی لگژری یاٹس کو بھی خوب سراہا گیا۔


متعلقہ خبریں