کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا خدشہ کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
مانچسٹر میں ہونے والا پانچواں ٹیسٹ بھارتی اسکواڈ میں کورونا کیسز کےباعث روک دیا گیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ کی منسوخی سے متعلق تصدیق کردی گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ فیزیوتھراپسٹ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ٹیسٹ منسوخی پر بات چیت جاری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو عبرت ناک شکست
بھارت اور انلینڈ کی پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ دوسرے میچ میں بھارت 151 رنز سے کامیاب ہوا۔ میزبان انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 76 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
سیریز کے چوتھے میچ میں بھارت نے 157 رنز سے کامیابی سمیٹی جبکہ اب آخری اور 5واں ٹیسٹ منسوخ ہونے سے سیریز بھارت نے دو ایک سے اپنے نام کر لی۔