لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو مبینہ طور پر زہر دے دیا گیا ہے۔ بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لوکل گورنمنٹ کو ترقیاتی فنڈز فراہم کریں گے، اقبال چیمہ
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے زراعت فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زہر دے دیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت غیر ہونے پر دو بیٹوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کے معدے کو واش کردیا ہے جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
سانپ کا زہر کورونا وائرس کی افزائش روکے گا، تحقیق
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گھر کے پانچ ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔