پیپلزپارٹی روزگار دلواتی ہے، میاں اور خان کے ادوار میں محروم کیا جاتا ہے: بلاول

پیپلزپارٹی روزگار دلواتی ہے، میاں اور خان کے ادوار میں محروم کیا جاتا ہے: بلاول

گھوٹکی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی روزگار دلواتی ہے جب کہ میاں صاحب اور خان صاحب کے ادوار میں عوام کو روزگار سے محروم کیا جاتا ہے۔

وہ دن دور نہیں جب مراد علی شاہ کی جگہ خاتون ہو گی، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اوباڑو کے علاقے بشیرآباد میں سینیٹر جام مہتاب ڈہر کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آمد پر سینیٹر جام مہتاب ڈہر کی جانب سے سندھ کی روایتی اجرک اور ٹوپی پہنائی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو سے اوباڑو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ پارٹی رہنماؤں و کارکنان نے بھی ملاقات کی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ اور مکیش چاؤلہ بھی موجود تھے۔

پاکستان کو پھر ضرورت ہے جیالے تیار ہوجائیں، ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے: بلاول

بلاول بھٹو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے دور میں ملازمتیں حاصل کرنے والے 20 ہزار لوگوں کو برطرف کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ ان تمام افراد کو پارلیمنٹ کی جانب سے بحال کیا گیا تھا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ جب پی پی اقتدار میں آتی ہے تو لوگوں کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ ہوتا ہے جب کہ میاں صاحب اور خان صاحب کے ادوار میں ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جب امیر آدمی کے بجائے عام آدمی کو معاشی فوائد پہنچائے جائیں تو معیشت کو فائدہ ہوتا ہے۔

پی ڈی ایم کا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ بنتا نہیں ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اس ضمن میں فرق بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر عام آدمی کے بجائے امیر آدمی کو فوائد پہنچائے جائیں تو وہ سرمائے کو خرچ کرنے کے بجائے محفوظ کرلیتا ہے جس سے معیشت کو فائدہ نہیں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں