دبئی: پاکستانی پر قسمت مہربان، محفوظ ڈرا کے ذریعے اچانک کروڑ پتی بن گیا

دبئی: پاکستانی پر قسمت مہربان، محفوظ ڈرا کے ذریعے اچانک کروڑ پتی بن گیا

دبئی: پاکستانی شہری پر قسمت اس طرح مہربان ہوئی کہ اپنی 31 ویں سالگرہ سے چند گھنٹے قبل وہ اچانک کروڑ پتی بن گیا جس کی وجہ سے اس کی خوشی دوگنی ہو گئی۔

قسمت پلٹی منظر بدل گیا

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار گلف نیوز کے مطابق دبئی میں گزشتہ سات سال سے مقیم راجہ نے محفوظ ڈرا میں حصہ لیا اور ایک ملین یو اے ای درہم کا انعام جیت لیا جو تقریباً 4 کروڑ 55 لاکھ 48 ہزار 744 پاکستانی روپے کے مساوی ہے۔

مچھلی نے غریب ماہی گیر کو کروڑ پتی بنا دیا

دبئی میں مقیم راجہ ہر ہفتے ہونے والے محفوظ ڈرا میں حصہ لیتے ہیں لیکن اس سے قبل قسمت ان پہ کبھی مہربان نہیں ہوئی لیکن اس مرتبہ وہ خوش قسمت ٹھہرے اور اچانک کروڑ پتی بن گئے جسے وہ اپنی زندگی کا بہترین اور قیمتی تحفہ بھی قرار دیتے ہیں۔

خلیجی اخبار کے مطابق اپنی جیت کے لمحات بتاتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اسکرین پہ نمبرز دیکھے تو وہ ہنس دیے اور پھر جب ان نمبروں کو اپنے پاس موجود نمبروں سے ملا تو پہلے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آیا کہ وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں۔

کنگال سے کروڑ پتی، کروڑ پتی سے کنگال بننے کی سچی کہانی

انہوں نے کہا کہ اپنی 31 ویں سالگرہ سے محض چند گھنٹے قبل اتنا قیمتی تحفہ ملنا ناقابل یقین تھا اور حیران کن بھی تھا تاہم انہوں نے اعتراف کیا سالگرہ کا بہترین تحفہ ملا ہے جو پوری زندگی میں پہلے کبھی نہیں ملا۔

پاکستانی راجہ جو چند ماہ قبل تک ایک لاجسٹک کمپنی میں اکاؤنٹس منیجر کے فرائض انجام دے رہے تھے اور استعفیٰ دینے کے بعد کسی نئی ملازمت کی تلاش میں تھے، اب یقین رکھتے ہیں کہ ان کے پاس مستقبل کے حوالے سے بے پناہ منصوبے ہیں کیونکہ وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں۔

اخبار کے مطابق وہ کہتے ہیں کہ شروع سے وہ اپنے کاروبار کے متعلق سوچتے تھے لہذا اب وہ اپنا ریسٹورنٹ کھولنے کے متعلق سوچ رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنے آبائی شہر میں سپر مارکیٹ کھولنے کی منصوبہ بندی میں بھی مصروف ہیں۔

ابوظہبی میں مقیم پاکستانی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے تک وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے سخت بے چین اور فکر مند تھے اور ملازمت کی تلاش میں سرگرداں تھے مگر اب راتوں رات ان کی زندگی بدل چکی ہے جو شاید ناقابل فہم اور ناقابل یقین بھی ہے مگر حقیقت یہی ہے۔

اخبار کے مطابق دبئی میں مقیم راجہ نے اب تک اپنے والدین کو بھی محفوظ ڈرا سے حاصل ہونے والی رقم کی بابت نہیں بتایا ہے کیونکہ وہ انہیں سرپرائز دینا چاہتے ہیں اور ان کے لیے کچھ بڑا کرنے کے خواہش مند بھی ہیں۔

برطانیہ: بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والا 12 سالہ بنیامین کروڑ پتی بن گیا

راجہ نے اخبار سے بات چیت میں کہا کہ ان کے والدین ان کے لیے ہیرو اور رول ماڈل بھی ہیں اس لیے وہ انہیں سرپرائز دیں گے۔


متعلقہ خبریں