معروف اداکارہ و میزبان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


عدالت نے اداکارہ و میزبان عائشہ ثناء کے سائبر کرائم کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

لاہور کی سیشن عدالت ک  ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کی جانب سے عائشہ ثناء کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عائشہ ثنا پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ادکارہ عائشہ ثنا نے میری بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا میڈیا نمائندگان کے خلاف مقدمہ

مدعی کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ عائشہ ثناء نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کیخلاف مواد اپ لوڈ کیا، جس سے میری فیملی کی بدنامی ہوئی۔

سماعت کیلئےعدالت نے اداکارہ کو طلب کر رکھا ہے مگر وہ پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں