بیلجیم نژاد لڑکی قتل کیس، ملزم ذیشان جدون اشتہاری قرار


 لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل  کی جانے  والی بیلجیم نژاد لڑکی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

سیشن عدالت لاہور نے مقدمے میں ملوث ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دےد یا۔ عدالت کی جانب سے  ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دی گئی ہے۔ ظاہر جدون سمیت دیگر گرفتار ملزمان  کوفرد جرم کی کارروائی کےلیے  سماعت 7 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد بیلجیم لڑکی کا قتل، ملزم کا اعتراف جرم                                                                                                                     اس سے پہلے  بیلجیم نژاد لڑکی کے قتل میں نامزد ملزم ذیشان جدون کا بھائی ظاہر جدون اعتراف جرم بھی کرچکا ہے۔   مقتولہ کا مقدمہ ظاہر جدون اور اسکے بھائی کے خلاف درج ہے۔

اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ مقتولہ کے ساتھ جھگڑا ہوا اور3 مئی کی صبح کوقتل کیا۔ مقتولہ کے قتل کا علم اس کی دوست کو تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہ چکا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی نژاد مائرہ ذوالفقار کو تین مئی 2021 کو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس (فیز 5) میں اس گے گھر میں نامعلوم افراد نے قتل کر دیا تھا۔

وہ اس گھر میں گذشتہ چند ماہ سے اپنی ایک خاتون دوست کے ہمراہ مقیم تھیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق انہیں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مائرہ کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ لاہور میں پولیس نے اس قتل کے الزام میں دو نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کیس میں نامزد دو ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نازیہ حسن کو قتل کیا گیا، بھائی زوہیب حسن کا الزام

ایف آئی آر میں مدعی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ مائرہ کو دو لڑکوں نے دھمکی دی تھی اور یہ کہ یہ دونوں نوجوان مائرہ سے شادی کے خواہشمند تھے۔


متعلقہ خبریں