طالبان اس بار مثبت سوچ کیساتھ واپس آئے ہیں، شاہد آفریدی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے مکمل ریٹائرمنٹ لینے کا اشارہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں بوم بوم آفریدی نے کہا ہے کہ اپنے فینز کی وجہ سے ابھی تک کرکٹ کھیل رہا ہوں، مجھے ابھی بھی کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے لیکن ببل سسٹم جب سے آیا ہے کرکٹ کھیلنا کم کر دی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہے، شاید یہ پی ایس ایل میرا آخری ہو۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے اگلا پی ایس ایل کوئٹہ کی جانب سے کھیلوں، ملتان کی طرف سے اجازت ملی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلوں گا۔

شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟

سابق کپتان نے کہا کہ کراچی میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلنٹ نہیں آ رہا،اب زیادہ تر ٹیلنٹ راولپنڈی سے آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سسٹم کو بنانے کے لیے چہرہ نہیں بدلا جاتا، پی سی بی چلانے کیلئے پروفیشنل لوگوں کو آگے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کرکٹ ختم نہیں ہوئی، طالبان اس بارمثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں جو خوش آئند ہے۔


متعلقہ خبریں