تاریخ میں اتنی تھکی اپوزیشن نہیں دیکھی، عندلیب عباس



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ تاریخ میں اتنی تھکی اپوزیشن نہیں دیکھی جیسی پی ڈی ایم ہے ۔ پی ڈی ایم کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ بلاول بھٹو بھی طعنے دے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 3 سال میں پی ڈی ایم کی ایک بھی ڈیڈ لائن پوری نہیں ہوسکی ۔ آر یا پار کی باتیں کرتے تھے صرف پار ہی ہوا ہے۔

عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ تاریخ میں اتنی تھکی اپوزیشن نہیں دیکھی۔ پی ڈی ایم کی حالت یہ ہے ہوگئی ہے کہ بلاول بھٹو بھی طعنے دے رہے ہیں۔

پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کا میچ کرانے کا فیصلہ

جے یو آئی کی جانب سے کراچی جلسے میں عورتوں تو شامل نہ کرنے پر عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرناک روش ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ جے یو آئی کی ذہنیت کیسی ہے۔

پروگرام میں شامل (ن) لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے وضاحت کی کہ (ن) لیگ کی خواتین جلسے میں شریک ہونگی۔ اگر جے یو آئی کی ایسی پالیسی ہے تو ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔


متعلقہ خبریں