افغان ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد تک محدود رکھنے کا فیصلہ



 افغانستان سے غیر ملکیوں کو کراچی لانے کا منصوبہ موخر کر دیا گیا ہے۔ افغان ٹرانزٹ مسافروں کو اب اسلام آباد تک محدود رکھا جائے  گا۔

مسافروں کی اسلام آباد منتقلی کے دوران لاہور اور کراچی ائیرپورٹ بھی اسٹینڈ بائے رہیں گے۔ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی  پر نادرااورایف آئی اے کے اسپیشل کائونٹرز قائم ہیں

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو افغانستان میں تنازعہ کے پائیدار حل کا حصہ ہونا چاہیے،امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم

افغان شہریوں کی رہائش کے لیےدوہوٹلوں اورمارکیوں  میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔شہریوں کی رہائش کا انتظام شہری انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد لائے جانے والے افغان ٹرانزٹ مسافروں کو کم از کم وقت میں پاکستان سے منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان میں پہلا امریکی ڈرون حملہ

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد آنے والے ٹرانزٹ مسافروں کو چند گھنٹوں میں ہی ائیرپورٹ سے کسی دوسرے ملک منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلز میں رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں