اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ انتظامیہ نے منڈی موڑ سے فیض آباد جانے والی خستہ حال روڈ آئی جے پی روڈ کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ آئی جے پی روڈ کی مرمت کا کام آج سے شروع ہو گیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید بتایا کہ اے سی اسلام آباد نے روڈ کے گرد تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی انتظامیہ کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے ڈی سی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سر IJP روڈ پر کام شرو ع کرنے پر ہم اسلام آباد اور راولپنڈی کی عوام آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں