سرکاری افسر کی ایک سال تک خاتون سے مبینہ زیادتی

گریٹر اقبال پارک کیس:لڑکی کے جسم پر خراشوں اور نیل کے نشان

اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں سرکاری افسر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں درج مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی بنائی ہیں۔

ملزم سرکاری ادارے میں بطور ڈپٹی منیجر تعینات ہے، ملزم ویڈیوز کی آڑ میں متعدد بار خاتون کوای الیون میں اپنے فلیٹ پر لے کر گیا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

راولپنڈی طالبہ مبینہ زیادتی کیس،جے آئی ٹی بنانے کا حکم

مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز خاتون نے تنگ آکر ریسکیو ون فائیو پر اطلاع دی۔ خاتون نے گزشتہ روز ہی تھانے میں درخواست دائر کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم 16 سالہ طالبہ کی والدہ نے مدرسے  کے مہتمم اور خاتون معلمہ کے خلاف طالبہ کو مشروب کے ذریعے بے ہوش کرنے اور مبینہ زبردستی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔


متعلقہ خبریں