ماہرہ خان کو بچپن کی یاد آگئی


پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پچپن کی تصویر کو انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیا۔

ماہرہ نے ننھی ماہرہ کی گلاسسز پہنے تصویر شئیر کی، جس کے ساتھ لکھا کہ “مہرین” کی طرف سے سب کو ہیلو اور ساتھ ہی مداحوں سے اپنے ہم ٹی وی پر نشر کیے جانے والے ڈرامے پر فیڈ بیک دینے کا بھی کہا۔ جس میں ماہرہ مہرین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


پاکستان اسٹار اداکارہ ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ہم ٹی وی سکرین پر ” ہم کہاں کے سچے تھے” ڈرامہ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

ڈرامے میں ماہرہ خان ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو پچپن میں ہی اپنے ماں باپ سے جدا ہو کر نانی کے گھر رہنے پر مجبور ہو جاتی ہے، اور اس سے اس کی شخصیت پر کیا اثرانداز ہوتا ہے اس کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد  ” ہم کہاں کے سچے تھے” ڈرامہ بڑی دلچسپی کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔

ماہرہ اور اداکارہ کبریٰ خان کو ایک ساتھ دکھائی دینے پر بھی مداحوں کا مثبت رد عمل آ رہا ہے۔ عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔

 


متعلقہ خبریں