مینار پاکستان واقعہ، مزید 34 ملزمان گرفتار


لاہور: مینار پاکستان کے قریب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے میں مزید 34 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق مینار پاکستان واقعے میں اب تک 126 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 34 ملزمان کی گرفتاری گزشتہ شب جنوبی پنجاب سمیت مختلف اضلاع سے ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مزید 15 افراد کو آج شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جدید وسائل کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

یاد رہے کہ چودہ اگست کو مینار پاکستان کے گراونڈ میں ہجوم کی طرف سے خاتون کے ساتھ دست درازی اور بدسلوکی کا واقعہ  پیش آیا تھا۔ جس میں 4 سو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹراقبال پارک میں خاتون سے دست درازی، کیس میں مزیددفعات شامل

مقدمے میں 6 دفعات لگائی گئی تھیں جن میں خاتون سے دست درازی، چوری، ہلہ بولنے سمیت دیگر شامل ہیں۔ کی دفعات لگائی گئیں تھیں۔

مقدمے میں تین سو چون اے کی دفعہ بھی لگائی گئی۔ تین سو چون اے کی سزا دفعات کے مطابق سزائے موت اور عمر قید ہے۔


متعلقہ خبریں