گلبدین حکمتیار نے طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا


افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمتیار نے طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  گلبدین حکمتیار نے یہ اعلان طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی سے ملاقات کے بعد کیا۔

دوسری جانب  احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

80 کی دہائی میں روس کے خلاف بھرپور جنگ کرنے والے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے نے پنج شیر وادی میں اپنے گڑھ سے طالبان کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا۔

سویت یونین سے جنگ میں ہیرو قرار دیے جانے والے سابق افغان کمانڈر احمد شاہ مسعود کے 32 سالہ بیٹے احمد مسعود نے طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج کے افسران اور اہلکار بشمول ایلیٹ اسپیشل فورسز یونٹس کے اہلکار بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

احمد مسعود نے کہا کہ ہمارے پاس جدید اسلحہ بھی ہے جو افغان فوج کے اہلکار اپنے ساتھ لائے ہیں جبکہ والد کے زمانے کے سنبھال کر رکھے ہوئے گولہ بارود اور اسلحے کے ذخائر بھی موجود ہیں۔ ہمیں معلوم تھا ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب کہ یہ اسلحہ و بارود دوبارہ استعمال کرنا پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا امریکی ہتھیاروں پر قبضہ


متعلقہ خبریں