نیب نے اسلام آباد،راولپنڈی میٹرو بس اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کرلیاہے۔
شہبازشریف پر احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کو غیرقانونی طورپر میٹروبس منصوبے میں تزئین وآرائش کاٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھمکی ہو یا کچھ بھی ہو نیب اپنا کام کرے گا، جاوید اقبال
نیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹھیکے میں کروڑوں روپے کی کرپشن ثابت ہوئی ہے۔
مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش اور لینڈ اسکیپنگ کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ ورکنگ پیپر کےمطابق کمپنی کو ٹھیکہ شہباز شریف کی منظوری سے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 3 سال میں عوام کا صرف استحصال کیا، شہباز شریف
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی میٹرو بس منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔