وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس

وزیر اعطم کی زیرصدارت اہم کابینہ اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں اہم شخصیات کو سیکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں سیکرٹری داخلہ بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان  سے واپسی کا فیصلہ درست تھا،اپنے مشن میں کامیاب رہے، بائیڈن

اجلاس میں کابینہ کو پاکستان پوسٹ کی لیز پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی، انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ڈی جی کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 95 افراد جاں بحق

وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کی 104 ایکڑ زمین کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ دیگر معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں