آنگن ٹیڑھا کی دردانہ بٹ کا انتقال ہوگیا


کراچی: ماضی کے یادگار مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

معروف اداکارہ کو گزشتہ ہفتے طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ دردانہ بٹ  کینسر کےعارضے میں مبتلا تھیں اور ان میں کورونا کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ نے دردانہ بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، دردانہ بٹ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی معزز ممبر تھیں۔

اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khalid Malik (@khalidmalik)


83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا۔

سینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں