لاہور: وفاق اور حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے ادارے پیر سے جمعرات تک صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک کام کریں گے اور جمعہ کے روز صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے تک کام ہو گا۔
حکومت پنجاب کے زیر انتظام چلنے والے محکمے پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز صبح آٹھ سے ایک بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز آٹھ سے 12 بجے کے اوقات کار کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔